ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی والوں کے لیے بجلی تقریبا5روپے فی یونٹ تک مہنگی

کراچی / اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے کراچی کے شہروں کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگا دیا، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی تقریباً 5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، جبکہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا، 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے اضافے کے بعد800 روپے سے بڑھ کر980 روپے ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نیپرا نے کراچی کے شہریوں کو بجلی کا بڑا جھٹکا دیتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 83 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے، بجلی مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل فروری کا ایف سی اے صارفین سے ایک روپے 38 پیسے چارج کیا گیا تھا۔ نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے 45 پیسے جبکہ جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا اور اس کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہو گا۔علاوہ ازیں یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹا مہنگا ہوگیا۔آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر980 روپے ہوگئی۔آٹے کے10 کلو کے تھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر490 روپے ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں