ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد:ہوسڑی پولیس کا شراب کی بھٹی پرچھاپا، ملزم گرفتار

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہوسڑی پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپامار کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں کچی شراب برآمدکرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ،3ساتھی فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ہوسڑی پولیس نے گوٹھ قاسم پہنور کے قریب شراب کی بھٹی پر چھاپامارتے ہوئے ملزم جاویدپہنور کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے 3 ساتھی نعمان پہنور، شادو پہنورر اور گل ناز پہنورموقع سے فرار ہوگئے۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے اپنا تعلق منظم منشیات فروش گینگ سے ظاہر کرتے ہوئے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم کچی شراب تیار کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے ہیں،ہوسڑی پولیس کے چھاپے کے نتیجے میں 4 عدد گیلن میں 20 لیٹر تیار شدہ شراب اور 60 لیٹر غیر تیار شدہ کچی شراب برآمد ہوئی مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ہوسڑی پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں