ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب ترمیم کے بعد وزیر اعظم کو براہ راست فائدہ ہوگا، شاہ محمود قریشی

ملتان : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترمیم ہونے کے بعد نیب کا ادارہ وفاق کے تابع ہوگیا ہے، جس کے بعد وزیر اعظم براہ راست فائدہ ہوگا۔

نیب قوانین میں ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے اپنے آپ کو این آر او ٹو دیا ہے، فٹیف کیلیے نیب قانون میں ترمیم کی گئی، ان ترامیم سے ملک اشرافیہ فائدہ اٹھائے گی، باہر سے لائی جانے والے شواہد اب کارآمد نہیں ہونگے، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے کر کارروائی کرے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نیب ترامیم کو ہم قانون سازی عدالت میں چیلنج کریں گے،زرداری اورملک ریاض کی آڈیو جعلی ہے، ایسا ممکن نہیں کہ خان کسی سے مفاہمت کی بات کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں