ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خان صاحب سے چند سوالات

تحریک انصاف حکومت کے خلاف مبینہ سازش کی بازگشت پر لوگوں کے زہنوں میں اٹھنے والے خان صاحب سے چند سوالات آپ کی نظر ہیں۔
جب 6 ماہ سے پتا تھا تو سازش روکی کیوں نہیں،ملوث افراد پکڑے کیوں نہیں؟
جو منحرفین امریکیوں سے مل رہے تھے انکو بلا کر وارننگ کیوں نہیں دی؟
عدم اعتماد سے قبل اسمبلی کیوں نہیں توڑی؟اسمبلی توڑ کر بھی قوم کو سازش کا بتایا جاسکتا تھا لوگ تب بھی یقین کرلیتے

‏عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اسمبلی سے استعفے کیوں دئیے؟
استعفے دیکر امپورٹڈ ٹولے کو اسمبلی من مانیاں کیوں کرنے دی گئیں؟
استعفے نہ ہوتے تو کیا راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر بنتا ؟
راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر نہ ہوتا تو کیا نیب چیئرمین اور نگران سیٹ اپ امپورٹڈ کی مرضی کا ہوتا؟
‏حکومت سے نکلنے کے بعد امپورٹڈ کو اسمبلی اور میڈیا پر ایکسپوز کرنے کے بجائے بے وقت جلسے کیوں کئے گیے؟
جب جلسے کر لیے اور ٹیمپو بن گیا تو اسکو لانگ مارچ کے زریعے کیوں ضائع کیا گیا ؟
‏2014 اور 2016 کے ناکام تجربے کے بعد بھی اسلام آباد کا رخ کیوں کیا گیا ؟
جب آنے کا فیصلہ کر لیا تو تیاری کیوں نہیں کی گئی ؟
کیا لانگ مارچ میں دھرنے کے لیے خیمے اور خوراک رکھی گئی؟
جب رکاوٹوں کے باوجود پہنچ گئے تو غیر سیاسی انداز میں دھرنا کیوں ختم کیا گیا ؟
‏گرفتار کارکنوں کی رہائی اور مقدمات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر جگہ کیوں چھوڑی گئی؟
جب پتا چل گیا کہ نچلی سطح پر تنظیمیں موجود نہیں اور رکاوٹوں میں لوگ نہیں نکل سکتے تو دوبارہ چھ دن کی کال کیوں دی گئی ؟

‏دوبارہ لانگ مارچ سے قبل شدید انقلاب اور صوبائی فورس استعمال کرنے جیسے بیانات دیکر حکومت کی جانب سے فتنے فساد اور انتشار کے بیانیے کو کیوں ہوا دی جارہی ہے؟
دوبارہ لانگ مارچ بھی ناکام ہوا تو متبادل سٹریٹجی کیا ہے؟
نوٹ : یہ تمام سوالات کارکنوں کے زہن میں بھی ہیں اور نیک نیتی سے پوچھے گئے ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں