ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نمرہ بازیاب کرالی، دعا کیلئے وقت لیا ہے، آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ کامران فضل نے کہا ہے کہ بچی نمرہ کاظمی کو بازیاب کرالیا ہے، دوسری بچی دعا زہرہ کو بازیاب کرانے کے لیے وقت لیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد آئی جی سندھ کامران فضل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔

آئی جی سندھ کامران فضل نے بتایا کہ ہم اپنی کوششیں مزید بڑھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن کے معاملات نہ پوچھیں، چھاپے مارے ہیں۔ آئی جی سندھ نے بتایا کہ تین چار صوبوں میں چھاپے مارے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کو پیش نہ کیا جاسکا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ دعا ہزارہ یا مانسہرہ میں ہیں جس پر عدالت نے آئی جی سندھ کو شوکاز جاری کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں