قومی ائیر لائن نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قوائد جاری کردیے ہیں۔پی آئی اے نے حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور سائوتھ ریجن کے تحت مقرر کیے۔تمام کرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادا کرنا ہوں گے۔کوئٹہ کراچی پر مشتمل سائوتھ ریجن سے پیک سیزن کم سے کم 810 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کے لیے کم سے 860 ڈالر اور زیادہ 1150 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔حجاج کو مقرر کئے گئے کرایے امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادا کرنا ہوں گے۔ پی آئی اے کا حج آپریشن 31 مئی سے شروع ہوگا۔حج آپریشن کے لیے پاکستان سے مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں 31 مئی سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی۔ بعد از حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔
ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں جانے والے حجاج کو 40 کلو بیگیج اور 7 کلو ہینڈ کیری میں سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے حجاج کو 35 کلو بیگیج اور 7 کلو سامان ہینڈکیری میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔