ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلیے طلب کرلیا

اسلام آباد (صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کو ان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کر لیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے اراکین جنہوں نے اپنی نشستوں سے استعفا دیا ہے ان کو استعفوں کی تصدیق کے لیے 6 جون 2022ء کو طلب کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مستعفی اراکین کی تعداد 131ہے اور استعفوں کی تصدیق کا عمل 10جون تک جاری رہے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، ترجمان کے مطابق ہرر رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں