ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سودی نظام سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،مولانا عبدالحق

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے پیٹرولیم مصنوعات ،خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی اور سودی نظام سے نجات حاصل کیے بغیر ملک ترقی اور عوام مسائل کے دلدل سے نہیں نکل سکتے، 13 جماعتی اتحادی حکومت نے ملکی تاریخ میں 30 روپے فی لیٹراضافہ کرکے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔جس کی وجہ سے نہ صرف مہنگائی کا نیا طوفان، روزہ مرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ بلکہ پوری معیشت پر اس کے اثرات پڑیں گے۔حکومت واپوزیشن دونوں بدعنوانوں نااہلوں پر مشتمل ہے جماعت اسلامی کی دیانتدار دین دار قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی وحق دوتحریک کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہیں ان شاء اللہ ان ممبرزکی کامیابی سے نچلی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے میں مددملے گی۔انہوں نے کہاکہ ایک حکومت کے جانے اور دوسری حکومت کے آنے کے باوجود عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ سے ثابت ہوگیا کہ محض حکومتوں و چہروں سے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔حکمران ٹولہ معاشی بحران کا بہانہ بناکر عوام کی زندگی اجیرن کرنے کے بجائے پیٹرول قیمتوں اضافہ واپس،شاہی اخراجات اور اپنی مراعات و سہولتوں میں کمی کریں۔ سخت گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ،غربت بے روزگاری میں بدترین مہنگائی سے بلوچستان کے عوام بہت زیادہ متاثرہیں منتخب نمائندوں نے عدل وانصاف ،روزگار کا جنازہ نکال کر غریب عوام کوپریشان کر دیا ہے ۔بدترین مہنگائی سے کم آمدنی والے غریب خاندان بہت زیادہ پریشان ہیں غریب عوام کیلیے تعلیم وعلاج کے دروازے بند کر دیے گیے ہیں ۔صوبائی حکومت میں شامل مقتدرپارٹیاں تماشائی کا منفی کردار ادا کر رہے ہیں ۔حکمران ،صوبائی حکومت وفاق سے احتجاج کریں ۔بلوچستان کے منتخب نمائندوں نے مظلوم عوام کو حالات کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ۔غربت مہنگائی بے روزگاری بجلی لوڈشیڈنگ ،بارڈروساحل ٹریڈ پر مشکلات سے عوام بہت پریشان ہیں حکومت نااہلی نے عوام کی مشکلات وپریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں