لاہور (نمائندہ جسارت)فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں وکیل نے فرح خان کے4 ملازمین کی طرف سے تحریری جواب جمع کرا دیا۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق کاموقف ہے کہ نیب فرح خان کوایک ایسے
مقدمے میں طلب کر رہا ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ امید ہے پہلے نیب کے دائرہ اختیار کا تعین ہوگا، اگر دائرہ کار کا تعین نہ کیا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔