ہری پور میں ٹریفک حادثے میں سابق ممبر قومی اسمبلی میاں گل عدنان اورنگزیب جاں بحق ہوگئے۔ خاندانی ذرائع نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے ٹریفک حادثے میں انتقال کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں گل عدنان اورنگزیب ہزارہ یونیورسٹی سے واپس سوات جارہے تھےکہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگے۔ میاں گل عدنان اورنگزیب سابق والی سوات کے پوتے اور سابق فوجی حکمران جنرل ایوب خان کے نواسے تھے اور سابق گورنر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میاں گل اورنگزیب ولی عہد کے صاحب زادے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں حسن گل کے بڑے بھائی تھے، وہ سوات کے شاہی خاندان کے سربراہ بھی تھے۔
ان کی نمازجنازہ منگل کو دن 11 بجے سوات میں ادا کی جائے گی۔
No related posts.