ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں‌ دہشت گردی کی سازش ناکام، مولوی صدام حسین گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب میں‌ دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی ہے. مولوی صدام حسین نامی
دہشت گرد ڈلوریام جنگل سے گرفتار کر لیا گیا. دہشت گرد کے قبضہ سے 3 ہینڈ گرنیڈ ،اسلحہ اور
بھاری مقدار میں تخریب کاری کیلئے استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم غازی فورس سے ہے۔ صدام حسین باجوڑ ایجنسی
کا رہائشی ہے۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم دہشت گرد کی گرفتاری کیلئے ڈلوریا جنگل میں پہنچی تو دہشت گرد
نے فائرنگ شروع کر دی۔
تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں گرفتار دہشت گرد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں