ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی پی کے 14سالہ دور کے تمام جعلی ڈومیسائل کو رد کیاجائے،ایاز پلیجو

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ جعلی دومیسائل کومسترد کرکے ملازمتیں دینے کا سلسلہ بند کیاجائے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ،نوکریوں پر رکھے گئے ایسے لوگوں کو فوری طور پر برطرف کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے دیگر صوبوں کے افراد کو ڈومیسائل دیے جس کی بنیاد پر انہوںنے نوکریاں حاصل کیں ،پی پی کے 14سالہ دور میں بننے والے تمام جعلی ڈومیسائل کو فوری طور پر رد کیاجائے اوران کی بنیاد پر نوکری حاصل کرنے والوں کو برطرف کرکے
کارروائی کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ غیر مقامی افراد کی مسلسل آباد کاری سندھ کے اصل باشندوں کے لیے خطرہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی‘ حیدرآباد‘ سکھر سمیت دیگر علاقوں میں لاکھوں غیر مقامی افراد آباد ہیں جو سندھ کے وسائل پر قابض ہیں ،یہ لوگ یہاں شناختی کارڈ اور ڈومیسائل بنواکر جائدادیں خرید رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی‘ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن مفاہمت کے نام پر غیر مقامی افراد کو سندھ پر مسلط کررہی ہے جس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں