لاہور ہائی کورٹ نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ ای چالان کا نظام بغیر ہوم ورک اور بغیر قانونی فریم ورک کے متعارف کرایا گیا لہذا اسے قائم نہیں رکھا جا سکتا۔
عدالت نے ای چالان جمع نہ کرانے پر گاڑی بند کرنے کے اقدام کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ نظام میں موجود نقائص سے وزیراعلی کو آگاہ کیا جائے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments