حکومت اور طالبان مزاکرات، جرگہ کابل روانہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے 50 رکنی جرگہ کابل روانہ ہوگیا۔ جرگہ میں تمام قبائلی اضلاع کی سرکردہ شخصیات شامل ہیں۔ جرگے میں باجوڑ سے سابقہ گورنر خیبرپختونخوا انجنیئر شوکت اللہ خان ، سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان
، وزیرستان سے سابقہ سینیٹر مولانا صالح شاہ اور دیگر شامل ہیں۔ عوام پرامید ہیں کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے اور قبائلی عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے ۔ خبروالے نے گزشتہ روز ہی ذرائع سے خبر شائع کی تھی کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور حکومت پاکستان کے درمیان امن مزاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان مزاکرات میں آمارات اسلامی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
No related posts.