بیجنگ: دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو یکم جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 53 کروڑ 22 ہزار 948 ہوگئی۔امریکہ 8 کروڑ 42 لاکھ 10 ہزار808 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت 4 کروڑ31 لاکھ 60 ہزار832 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 10 لاکھ 19 ہزار 38 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار 870 ، جرمنی میں 2 کروڑ 63 لاکھ 60 ہزار 953، برطانیہ میں 2 کروڑ 24 لاکھ 86 ہزار 997 اور جنوبی کوریا میں 1 کروڑ81 لاکھ 19 ہزار 415 تک پہنچ گئی ہے۔ روس میں 1 کروڑ 80 لاکھ 63 ہزار 880 اور اٹلی میں 1 کروڑ 74 لاکھ 21 ہزار 410 مصدقہ کیسز ہیں۔