ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا کے دورے پر روانگی سے پہلے آسٹریلوی ٹیم اپنے ہیڈکوچ سے محروم

سڈنی: سری لنکا کے دورے پر روانگی سے پہلے آسٹریلوی ٹیم اپنے ہیڈکوچ سے محروم ہوگئی۔ آسٹریلیا میڈیا کے مطابق کولمبو روانگی سے قبل اینڈریو میکڈونلڈ کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ پازٹیو آگئی جس کے باعث انہیں سات روز تک میلبرن میں آئسولیشن کردیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ہیڈکوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا دوبارہ کوویڈ-19 ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد منفی آنے کی صورت میں وہ ٹیم کو جوائن کرسکیں۔ دوسری جانب ٹی20 سریز کے ابتدائی میچز میں معاون کوچ مائیکل دی وینو ان کی جگہ ذمہ داری سنھالیں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز 7 جون سے ہوگا۔

واضح رہے کہ میکڈونلڈ پاکستان کے خلاف سیریز میں عبوری کوچ تھے اور اب یہ پہلا موقع ہے جب باقاعدہ طور پر انہیں ہیڈکوچ مقرر کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں