ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کرکٹ کی دنیا کا سپر مین قرار دیدیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کرکٹ کی دنیا کا سپر مین قرار دے دیا۔ محمد رضوان کی سالگرہ کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساتھی کھلاڑی کیلئے پیغام لکھا کہ ’’رضی بھائی‘‘ پر آکر سب کچھ ختم ہوجاتا ہے۔

اس سے زیادہ ان کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں محمد رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سپر اسٹار کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے انسان بھی ہیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان نے اپنی 29 ویں سالگرہ منائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں