ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الطاف حسین نے عمران خان کو سب سے بڑا دہشت گرد قرار دے دیا

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم
عمران خان کو سب سے بڑا دہشت گرد قرار دے دیا ہے. کہتے ہیں‌ اس نے دہشت گردی غنڈہ گردی
کر کے دیگر جماعتوں پر ڈاکے ڈالے.
ملک کی موجودہ بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال پر سوشل میڈیا پر ان کی تازہ ویڈیو نے ایک بار
پھر سیاست میں ہل چل مچا رکھی ہے. ایک ویڈیو میں‌ گن گنا رہے ہیں اور پھر عمران خان کے خلاف
سخت بیان بھی داغ ڈالا.
الطاف حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دیگر سیاسی جماعتوں‌ پر شب خون مار کر لیڈر بنایا گیا اور
اب وہی پاک فوج کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے اس کا علاج کرانا ہو گا.
خیال رہے عمران خان حکومت میں‌ آنے سے پہلے الطاف حسین کے خلاف انتہائی سخت بیان دیا کرتے
تھے اور ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے لندن کی عدالت میں‌ جانے کا اعلان بھی کیا تھا.
لیکن حکومت بنانے کے لیے ایم کیو ایم کی مدد پڑی تو پھر ایم کیو ایم کو محب وطن جماعت بھی قرار
دے دیا تھا. تاریخ‌ نے ایک بار پھر پلٹا کھایا ہے اور اب اسی جماعت کے سربراہ عمران خان کو
دہشت گرد قرار دے رہے ہیں.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں