بلوچستان میں خصدار کا علاقی وڈھ بڑی تباہی سے بچ گیا موٙٹر سائیکل میں نصب 15 سے 20 کلو
وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنادیاگیا۔
خضدار کے علاقے وڈھ میں دہشتگرد کے جانب سے موٹر سائیکل کے سیٹ کے نیچے پائپ میں
رکھے بارود سے بھرے بم کو ناکارہ بنادیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ کے مطابق اطلاع
ملی تھی کہ قومی شاہراہ صادق ہوٹل کے قریب لاوارث مشکوک موٹر سائیکل کھڑی ہے۔
اطلاع ملتے ہی خضدار سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پہنچی ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق چار انچ
کے پائپ میں بارود کے ساتھ نٹ بلٹ اور بال برینگ ڈالے گئےتھے وڈھ شہر بڑی تباہی بڑی تباہی
سے بچ گیا