ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش میں جاری متعصب عدالتی کارروائی عالمی برادری پر سوالیہ نشان ہے ،جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے بنگلہ دیش کے متنازعہ جرائم ٹریبونل کی جانب سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے تین رہنمائوں رضا الکریم،نذرالاسلام،شاہد موندل کو سزائے موت سنانے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازعہ ٹربیونل کی طرف سے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنمائوں کو سنگین سزائیں دینے کا سلسلہ بین الاقوامی قوانین کی توہین اور انسانیت سوز اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنمائوں کو پاکستان کی سالمیت اور وفاداری کی سزائیں دی جارہی ہیں۔ سقوط ڈھاکہ کے پچاس سال بعد بنگلہ دیش کی حکومت انتقامی کاروائیوں کے ذریعے نہتے اور بے قصور لوگوں کو ناحق سزائیں دے رہی ہے۔ حکومت پاکستان اس صورتحال کو عالمی برادری کے سامنے اٹھائے اور ناحق ظالمانہ سزاوں کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرے ۔ بھارت نواز بنگلہ دیش کی حکومت ظلم و بربریت میں سب کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لیے قربانیوں کا یہ سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے۔ جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا ہے اور اس کی پاداش میںعظیم قربانیاں دی ہیں۔ حسینہ واجد کی حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے اب تک مولانا مطیع الرحمن ، پروفیسر غلام اعظم، علی احسن مجاہد سمیت درجنوں افراد کو سزائے موت سنا کر پھانسیوں پر لٹکا دیا ہے۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ یہ بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ ان سزائوں کی پہلے ہی مذمت کرچکی ہے۔ مگر بنگلہ دیش کی حکومت مسلسل نفرتوں کا بیج بورہی ہے۔ بنگلہ دیش میں جاری متعصب عدالتی کاروائی عالمی برادر ی کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں