کابل میں مذاکرات کے حوالہ سے تحریک طالبان پاکستان نے اپنا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جیسا کہ یہ واضح ہے کہ دو دن سے کابل میں تحریک طالبان پاکستان اور حکومت پاکستان کی طرف سے بھیجے گئے پشتون قوم اور بالخصوص قبائلی عمائدین اور علماء کرام پر مشتمل گرینڈ جرگہ کے درمیان مذاکرات کا دور جاری تھا۔
دو دن پر مشتمل نشست میں کافی پیش رفت ہوئی جس کے نتیجے میں تحریک طالبان پاکستان کی قیادت نے تا امر ثانی فائر بندی میں تو سیع کا اعلان کیا ہے۔
مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے چند دنوں میں مزید نشستیں بھی منعقد کی جائیں گی۔ان شاء اللہ