ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن5 جون کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کے تحفظ کا عالمی دن5جون کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورشجرکاری کے متعلق عوامی شعور پیدا کرنا ہے۔

اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھرکے بڑے بڑے شہروںاور قصبات میں محکمہ ماحولیات اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں، واکس، مذاکرے اور سیمینارز منعقد ہوں گے جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ماحول کو آلودگی سے بچانے اور ماحول کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی اہمیت پر زور دیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 80فیصد بیماریوں کا تعلق آلودہ پانی کے استعمال سے ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں