ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل وفاداریاں تبدیل کرانے کی مزمت

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی زرداری لیگ نے سرکاری مشنری کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے دھاندلی کی شروعات کردی ہے ، حکومتی جماعت مخالف امیدواران کو دھونس اور دھمکیوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے تاکہ حکومتی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو سکیں ، آر اوز اور مقامی انتظامیہ دھاندلی کرانے میں ملوث ہے ، الیکشن کمیشن کو شکایتی خطوط ارسال کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ، جس کی مذمت کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس میں کراچی زون رابطہ کمیٹی ، ضلعی عہدیداران ، فنکشنل لیگ علماء مشائخ ونگ ، وکلا ونگ ، ایم ایس ایف اور لیبر ونگ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر بیرسٹر ارشد بلوچ ، تنویر چوہدری ، رضا خان ، اللہ یار بلوچ ، اویس رانا ، خرم شاہ ، کیپٹن نعیم فروز ، زاکر پٹنی ، اشرف قریشی ، محمد جاوید ، محمد عرفان ، طارق فرید سلاوٹ ، فیصل بلوچ ، مولانا امین انصاری ، علامہ پروفیسر کرار حسین ، ڈاکٹر فیروز الدین رحمانی ، علامہ سجاد شبیر ، ایڈووکیٹ ہاشم پیرزادہ ، ایڈووکیٹ نوید شاھ نوری محمد شفیق غوری ، میر ذوالفقار شر ، امتیاز علی ، ملک صفدر ، سید ظھیر الدین اور دیگر زمیداروں نے شرکت کی ، اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشنری کی خلاف قانون استعمال کے باوجود جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے بھرپور حصہ لیکر عوام کی طاقت سے عوام دشمنوں کو عبرتناک شکست دیں گے انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی قانون میں ترامیم کی جائے زرداری لیگ انتخابات ملتوی کرانے کی آڑ میں دھوکہ دیکر بلدیاتی انتخابات کروا سکتی ہے لحاظہ جی ڈی اے انتخابات کی بھر پور تیاری جاری رکھے گی ، سردار عبدالر حیم نے اپنی خطاب میں مزید کہا کہ این اے 240 پر ضمنی انتخابات میں جی ڈی اے کے نامزد امیدوار تنویر چوھدری حصہ لے رہے ہیں جس کی کامیابی کے لیے حلقے میں بہت جلد بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی اور حلقے کے عوام پیر صاحب پگارا کے نامزد امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب کریں گے ، ایم کیو ایم پاکستان حکومت سے گٹھ جوڑ کرکے انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اسکولوں میں منشیات فروخت ہورہی ہے ، ہسپتالوں کا برا حال ہے ، شہریوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ، گٹر ابل رہے ہیں ، الیکشن میں کرپٹ سیاستدانوں کو کراچی کے شہری مسترد کردیں گے ، کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اداروں میں نمائندگی ضروری ہے فنکشنل لیگ کراچی کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں