کراچی: شہر قائد کے علاقے جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی، آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب واقع رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر قائم سپر اسٹور کےویئر ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جو اب تک بجھائی نہ جاسکی، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے، آگ بجھانے کے عمل کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ فائربریگیڈ کی درجن سے زائد گاڑیاں آگ پر قابو ہپانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔