ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوادر پاکستانی معیشت کا اہم جزو اور چین اس کی ترقی کا کردار ادا کررہا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

اسلام آ باد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ گوادر پاکستانی معیشت کا اہم جزو ہے،چین گوادر کی ترقی کا کردار ادا کررہا ہے، پاکستان میں فیڈریشن کے تحفظ کیلئے سی پیک کا کردار ہے،سی پیک کے ذریعے پاکستان کے عوام کا طرز معاشرت تبدیل ہورہا ہے۔

ساتویں سی پیک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ 2014 سے میڈیا فورم کا انعقاد کیا جاتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، چین نے کورونا وباء کے دوران ویکسین، آلات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو فراہم کئے، ذوالفقار علی بھٹو نے چین پاکستان تعلقات کو نئی جہت دی ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاک چین تعلقات کی بہتری اور پاکستان کی ترقی کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔

مشاہد حسین سید نے کہا پاکستان یہ یقین رکھتا ہے کہ چین پاکستان کا اسٹرٹیجک شراکت دار ہے، گوادر پاکستانی معیشت کا اہم جزو ہے اور چین گوادر کی ترقی کا کردار ادا کررہا ہے، پاکستان میں فیڈریشن کے تحفظ کیلئے سی پیک کا کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کے عوام کا طرز معاشرت تبدیل ہورہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں