وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ بلقان میں بڑے پیمانے پر کشیدگی موجود ہے۔
وزیر میولود چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار ایسکی شہر میں مختلف تقریبات میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
میولود چاوش اولو نے کہا کہ بلقان میں بڑے پیمانے پر کشیدگی موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ "میں آنے والے دنوں میں بلقان کے چار ممالک کا دورہ کروں گا اور ہم ان ممالک میں اہم ملاقاتیں کریں گے”
انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان بھی جلد ہی بلقانی ممالک کا دورہ کریں گے۔ ترکی وہ ملک ہے جس پر اس خطے کے تمام ممالک بیک وقت اعتماد کرتے ہیں۔ بوسنیا ہرزیگوینا کے درمیان کوئی امتیاز کیے بغیر دیگر بلقانی ممالک کے استحکام کی حمایت کرتے ہیں۔