ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے 2 لاکھ سے زائد بچے اغوا کیے ہیں:زیلنسکی

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو دو لاکھ سے زائد بچوں کو زبردستی اٹھا کر روس لے گیا ہے۔

خبر کے مطابق،انہوں نے بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مجرمانہ پالیسی کا مقصد صرف لوگوں کو اغوا کرنا ہی نہیں بلکہ اپنے وطن سے دور کرنا بھی ہے،روس نےایک انسان سوز جنگی جرم کا  مزید ارتکاب کیا ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ جو لوگ بھی اس کے لیے ذمہ دار ہیں یوکرین انہیں سزا دے گا تاہم اس سے پہلے وہ روس کو یہ دکھا دیں گے کہ یوکرین کو فتح نہیں کیا جا سکتا، اس کے عوام خود سپردگی نہیں کریں گے اور یوکرینی بچے قابضین کی جائیداد نہیں بنیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں