لاہور: محکمہ موسمیات نے رواں ماہ جون کے پہلے 10 روز میں شہر میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی شہر کا موسم گرم اور خشک رہا جس کے نتیجے میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 115 ریکارڈ کی گئی۔