ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزرا اور افسران کا پیٹرول کوٹہ کم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ سندھ نے وزرا اور افسران سمیت خود کا بھی پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا، افسران اور اپنا پیٹرول بھی 40 فیصد کم کرنے کا
حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا
بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خزانے پر بوجھ کا مطلب عوام پر بوجھ ہے۔ 40 فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ
پر بوجھ نہیں پڑے گا کچھ کم ہو گا. اس سے پہلے سینیٹر فیصل سبزواری نے بھی حکومت سے کہا تھا کہ
وزرا کی پیٹرول کی سہولت ختم کی جائے تاکہ قومی خزانہ پر بوجھ کم کیا جاسکے.
اب دیکھنا یہ ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان کے دوران حکومت کی جانب سے کفایت شعاری مہم کب
شروع کی جاتی ہے.

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں