ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سولر سسٹم پر سیلز ٹیکس ختم ہونے کا نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہ ہوسکا

بٹ خیلہ: وزیر اعظم کی طرف سے سولر سسٹم پر سیلز ٹیکس ختم ہونے کا نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہ ہوسکا ،سولر سیلز ٹیکس کی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹروں نے ملاکنڈ میں سولر ٹینڈر کا بائیکاٹ کرکے آٹھ ٹینڈرز میں شامل نہیں ہوئے، دوبارہ ٹینڈر طلبی پر منصوبوں میں کروڑوں روپے اضافے کا خدشہ ہے۔

محکمہ پبلک ہیلتھ ملاکنڈ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سولر سسٹم کی تنصیب اور خریداری پر موجود 17 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا مگر تاحال اس کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے محکمہ نے ضلع ملاکنڈ میں نصب مختلف ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقلی کے علاوہ گریویٹی بیس واٹر سپلائی سکیم سے بھی سولر سسٹم کے ذریعے پانی سپلائی کی سکین ٹینڈر کی ، جس میں 17 فیصد سیلز ٹیکس کٹوتی کو بھی شامل کیا۔

مگر ٹھیکداروں نے سیلز ٹیکس شامل ہونے پر ٹینڈرز کا بائیکاٹ کردیا جس کی وجہ سے ضلع ملاکنڈ میں کروڑوں روپے کی آٹھ سکیموں کی ٹینڈر نہ ہوسکی، ذرائع کے مطابق موجودہ سکیموں کو دوبارہ ٹینڈر ہونے پر اس میں کروڑوں روپے اضافہ کا خدشہ ہے اس لئے وفاقی حکومت سولر سسٹم پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کرکے صورت حال کو واضح کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں