کوئٹہ: نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میں بدترین اضافہ حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی کو ظاہر کر رہی ہے بدقسمتی سے عمران حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے اور عمل درآمد اے پی ٹی ایم حکومت کر رہی ہے ۔حکومت واسٹبلشمنٹ خود شاہ خرچیوں ،لوٹ مار میں مصروف عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔
جماعت اسلامی لٹیروں کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے طلبہ کے وفدوتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نوجوان مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لوٹ مار کرنے والے عوام دشمن حکمران ناکام ہوجائے جماعت اسلامی قوم کو دیانت دار قیادت واسلامی حکومت دے سکتی ہے۔
الیکشن سے قبل پوری قوم کے سامنے حکمرانوں نے وعدے کیے لیکن اب بہانے ،آنکھوںمیں دھول جھونکنے کی سازش ہورہی ہے ۔بلوچستان کے سرحدی تجارت کو تحفظ دیکرچیک پوسٹوں پر عوام کی بے عزت،ساحل پر چوروں ٹرالرمافیاکی لوٹ مار کا خاتمہ اور بلوچستان کے سلگتے مسائل حل کرنے تک ہماری جدوجہدجاری رہیگا حکمران ہمیں پاکستانی سمجھیں ہم بھی پاکستانی ہے ۔
بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو سنجیدگی واخلاص دکھانی ہوگی بدقسمتی سے کئی دہائیوں سے حکومت واپوزیشن میں رہنے والوں نے اہل بلوچستان کو حقوق نہیں دیے جس کی وجہ سے آج بلوچستان میں ہر طرف مسائل پریشانی اورمشکلات ہیں ۔