مظفرآباد: حکومت آزادکشمیر نے کالجز میں 10جون سے 11اگست تک گرمائی تعطیلات کی منظوری دیدی، سیکرٹریٹ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق جملہ تعلیمی ادارہ جات سرکاری بشمول نجی کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جون تا 11 اگست 2022 کیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے۔
دریں اثناء محکمہ تعلیم سکولز نے تاحال تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ سیکرٹریٹ تعلیم سکولز کے مطابق گرمائی تعطیلاعت کا نوٹیفکیشن پیر تک جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ محکمہ تعلیم کالجز نے اس سلسلہ میں پہلے کرتے ہوئے دو ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دریں اثناء محکمہ تعلیم سکولز نے تمام نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے استاتذہ کی تنخواہ کم از کم 20 ہزا ر روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی تعلیمی ادارے اس بات کی پابندی کریں کہ کم از کم ماہانہ اجرت 20ہزار روپے اساتذہ کو دیئے جائیں۔ یاد رہے کہ آزادکشمیر میں عرصہ دراز سے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے اساتذہ خصوصاً! معلمات کو محض 5 سے 10 ہزا ر روپے تک ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، صرف چند تعلیمی ادارے ایسے ہیں جو معلمات کو اچھا پیکیج دیتے آرہے ہیں تاکہ ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے۔