ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ رشید نے حکومت کی 50 روزہ تباہ کن کارکردگی بتادی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بجلی کی 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ، پیٹرول میں
60 روپے فی لیٹر اضافہ، بجلی9 روپے فی یونٹ مہنگی اور گیس کی قیمت میں 45 فیصد تک کا اضافہ
موجودہ حکومت کی 50 روزہ کارکردگی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم
شہباز شریف، پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ فرد جرم اور گرفتاری
کے نرغے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم ان کے اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہیں،
یہ ان کی کارکردگی ہے۔
سابق وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے، الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں