ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، وزیر توانائی

لاہور: وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں البتہ آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی ہوگی۔

سولر انرجی ایسوسی ایشن کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا پاکستان میں اب درآمدی پٹرول، کوئلہ اور ڈیزل سے بجلی بنانا مکمل نہیں، ہمیں سستی بجلی ہائیڈل، سولر اور ونڈ پر جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں سولر پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائے گا، ہمیں مستقبل میں سستی بجلی پر انحصار کرنا ہوگا۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سابق حکومت کا 56 سو ارب روپے کا ملک کو مقروض کرکے جانا ہے۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ غروب آفتاب کے وقت مارکیٹس بند کرنے کی تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

کیٹاگری میں : زمرے کے بغیر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں