ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشکوک طیارہ صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل

واشنگٹن : امریکی شہر ڈیلاویئرمیں چھوٹا ہوائی جہاز صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل ہو گیا ہے،امریکی صدر اور اہلیہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس نے کہا کہ ایک چھوٹا پرائیویٹ طیارہ غلطی سے امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کو ہفتے کے روزہنگامی طور ان کے ڈیلاویئر والے گھر سے نکال لیاگیا۔ انہیں دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔

ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز غلطی سے ممنوعہ علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔

بائیڈن یا ان کے خاندان کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیلاویئر میں ساحل پر واقع گھر میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں