سویڈن میں سرخ پُشت والے چوہوں میں ایک نئی قسم کے کورونا وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔
اُپسالا یونیورسٹی سے ماہرِ متعدی امراض ‘آکے لنڈکوئسٹ ‘نے کہا ہے کہ ابھی اس بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں کہ "گریمسو” نامی یہ نیا وائرس عوامی صحت پر کس قسم کے مضر اثرات مرتب کرے گا۔
لنڈ کوئسٹ نے کہا ہے کہ کُترنے والے جانوروں میں اس وائرس کے پھیلاو پر نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ سرخ پُشت والے چوہوں میں انسانوں میں نمونیے کا سبب بننے والے وائرس بھی پائے جاتے ہیں۔ نامساعد موسمی حالات میں یہ چوہے انسانوں کے رہائشی مقامات میں آ جاتے اور وائرس انسانوں میں منتقل کرنے کا سبب بنتے ہیں۔