ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مویشی منڈی سے چوری قربانی کا بچھڑا لیاقت آباد سے برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: سچل پولیس نے مویشی منڈی سے بچھڑا چوری کرنے والے دو ملزمان کو لیاقت آباد سے گرفتار کر کے چوری شدہ بچھڑا برآمد کر لیا ہے۔

سچل پولیس نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سپر ہائی وے مویشی منڈی سے قربانی کا بچھڑا چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ بچھڑا برآمد کرا لیا۔

ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگ زیب خٹک نے بتایا کہ اندرون سندھ کے بیوپاری سیف الرحمن نے سچل تھانے میں درخواست دی کہ 2 ملزمان مویشی منڈی سے عید قربان پر فروخت کنے کے لیے لایا جانے والا اس کا بچھڑا چوری کر کے لے گئے ہیں۔

پولیس نے تحقیقات کے بعد خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد دس نمبر میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان شہزاد اور ذیشان کو گرفتار کر کے چوری شدہ بچھڑا برآمد کرا لیا۔

ملزمان نے بچھڑے کو اتوار کی شام کو لیاقت آباد مویشی منڈی میں فروخت کردیا تھا ، پولیس نے بچھڑا مالک کے حوالے کر دیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں