ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج سے لوڈشیڈنگ ساڑھے تین گھنٹے ہوگی, شاہد خاقان

اسلام آباد: حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی جب کہ شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ آج سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ساڑھے 3 گھنٹے تک محدود کردی جائے گی،30جون تک لوڈشیڈنگ ڈیڑھ سے دو گھنٹے رہ جائے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 30 جون تک لوڈشیڈنگ ڈیڑھ سے دو گھنٹے رہ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا، سابق حکومت نے کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا، ہم 60 روپے فی یونٹ بجلی بنا کر عوام کو 15 روپے فی یونٹ دے رہے ہیں، ملک میں بجلی کی ضرورت 25 ہزار میگاواٹ اور پیداوار 21 ہزار میگاواٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے ایک پیسے کی کرپشن نہیں روکی، اگر کرپشن پکڑنی تو کوئی کمی نہیں، بدعنوانی روکنے کیلئے ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے موجود ہیں، سیاست پر اثرانداز ہونا ہے تونیب کی ضرورت ہے، نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، چیئرمین نیب کو جوابدہ ہونا پڑے گا، 22 سال میں کتنے سیاستدانوں کو جیل میں ڈالا اور جرم ثابت ہوا؟

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2023 میں انشااللہ الیکشن ہوجائیں گے، ریٹائرڈ افسران اگر الیکشن چاہتے ہیں تو پھر الیکشن ہو جائیں گے، ملکی معیشت تباہ ہو رہی تھی تو ریٹائرڈ افسران 8 مارچ سےقبل کہاں تھے، آج سے ساڑھے 3 گھنٹے سے کم لوڈشیڈنگ ہوا کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں