ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بورس جانسن کی تحریک عدم اعتماد ناکام اور عمران خان کی کامیاب کیوں‌ ہوئی؟

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی اور اسی دن اس پر ووٹنگ ہوئی لیکن کامیاب
نہیں‌ ہوسکی اس سے پہلے پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی جو سیاسی حربوں سے کئی روز
تک ٹالی جاتی رہی لیکن پھر بھی کامیابی سے کوئی روک نہیں‌ سکا اور عمران خان کو جانا پڑا.

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے تبصرہ میں کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور پاکستان تحریک
انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان میں کوئی فرق نہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے اعظم فٹبال گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ
آیا اور وہ جیت گئے، سابق وزیر اعظم نے ساڑھے تین سالوں میں ملک کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ تین ایکڑ کے رقبے پر محیط فٹبال کا گراؤنڈ ایک خواب تھا، ماضی میں یہ گراؤنڈ کچرے کا ڈھیر بنا ہوا تھا،
ہم نے کراچی میں بلا تفریق کام کرنے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے بچے گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں گے،
محمود آباد کی سڑکوں پر کام ہوا ہے اور گلیوں کا کام ڈی ایم سی کو کرنا ہے، شارع نور جہاں اور جوہر چورنگی پر
انڈر پاس اور فلائی اوور پر کام ہوگا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ماضی میں صوبہ سندھ کو نظر انداز کیا گیا، سندھ سے متعلق وزیر اعظم کو پیپلز پارٹی نے
خط لکھا ہے، امید ہے آنے والے بجٹ میں کراچی کی اسکیم کو رکھا جائے گا، بلدیاتی الیکشن کیلئے ایم کیو ایم سے
بات کی ہے۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں