قاہرہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کہا ہے کہ توہین آمیز بیان دینے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ او آئی سی بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیان کی مذمت کرتی ہے۔ او آئی سی نے کہا کہ ہر طرح کی ہرزہ سرائی اور توہین آمیز اقدامات کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے۔