ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کےپی ٹی کی جانب سے ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا

کراچی : کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے عالمی ماحولیات اور سمندر کے عالمی دن کو اجاگر کرنے اور عوام کو آگہی دینے کے لیے ساحل سمندر پر صفائ مہم کا اآغاز سی ویو پرہوا ۔ جس میں بڑی تعداد میں بحریہ یونیورسٹی اور کے پی ٹی اسکولز کے طلباء و طالبات اور کے پی ٹی کے جینیٹوریل اسٹاف نے حصہ لیا،

کے پی ٹی چیرمین سیدین زیدی نے اس موقع پر صدارت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ہمیں بچوں کو صفائ مہم سے متعلق آگہی فراہم کرنی چاہیے، کیوں کہ یہ ہمارا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ماحول کو صاف اور سرسبز بنانا ہے یہاں تک کہ ہمیں سمندری ساحلوں کا بھی خیال یکجا ہو کر کرنا ہوگا۔

اس موقع پرچیرمین کے پی ٹی کے ساتھ جاوید اقبال، ایس او کے پی ٹی وزارت بحری امور، ایم اصغر گوندل، ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن اور پورٹ افضا ڈار، آفیسر تعلقات عامہ وزارت بحری امور نے بھی ساحل سمندر کی صفائ مہم میں حصہ لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں