اسلام آباد کی انتظامیہ نے پورے شہر میں رات 10 بجے تک شادی ہالز، مارکیز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کی ہدایت
جاری کر دی ہے۔ اس بات کا فیصلہ ملک میں جاری توانائی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے سلسلے
میں کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات میں ملک کی صورت حال سے آگاہ کیا اور پھر سب نے
اوقات کار کی پابندی پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی.
خیال رہے لاہور میں اس سے پہلے بھی رات دس بجے تک تمام تقریبات ختم کرنے کے قانون پر سختی عملدرآمد کرایا
جاتا ہے. اب کل سے اسلام آباد میں بھی تمام تقریبات خواہ ہو شادی ہالز میں ہوں یا گھر اور فارم ہاؤس پر وہ رات
دس بجے تک ختم کرنا ہوں گی.
بدقسمتی سے کراچی میں شادی کی تقریبات کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے کئی بار کوشش کی جاچکی ہیں لیکن انتظامیہ
شادی ہالز مالکان اور بگڑے ہوئے شہریوں کے آگے بے بس ہو جاتی ہے.
وفاق اور پنجاب کی طرح سندھ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ شہریوں کو ایک ضابطہ اخلاق میں لانے کے لیے
قانونی سازی کرے اور اس پھر اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے .