ترکی کے ضلع بالک ایسر کی تحصیل آئیوالک کے کھُلے سمندر میں یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کے پانیوں میں دھکیلے گئے 44 غیر قانونی نقل مکانوں کو بحفاظت خشکی پر پہنچا دیا گیا ہے۔
موصول معلومات کے مطابق آئیوالک کے کھُلے سمندر میں ربڑ کی کشتی میں سوار نقل مکانوں کی اطلاع ملنے پر کوسٹ گارڈ شمالی ایجئین کمانڈ آفس کی ٹیمیں فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئیں۔
کوسٹ گارڈ ٹیموں نے یونانی ساحلی عناصر کی طرف سے ترکی کی بحری حدود میں دھکیلے گئے 44 نقل مکانوں کو بحفاظت خشکی پر پہنچا دیا ہے۔
غیر ملکی نقل مکانوں کو جُندا جزیرے میں طبّی امداد دینے اور خوراک کی ضرورت پوری کرنے کے بعد بالک ایسر ڈائریکٹریٹ برائے امورِ مہاجرین میں بھیج دیا گیا ہے۔