وزیراعظم شہباز شریف کے اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں آمد کے موقع پر شور وغوغا کرنے والے پاکستانی شہری کو سعودی عرب کی عدالت نے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔
یہ خبر دیتے ہوئے صحافی سلیم صافی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری کے موقع پرشور وغوغا کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے پاکستانی اور پی ٹی آئی کے سپورٹر پاکستانی محمد طاہر کو سعودی عرب کی تین ججز پر مشتمل عدالت کی طرف سے تین سال قید اور دس ہزار ریال کی سزا سنا دی گئی ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاظری کے موقع پرشوروغوغا کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے پاکستانی اور پی ٹی آئی کے سپورٹرپاکستانی محمد طاہر کو سعودی عرب کی مدینہ منورہ کی تین ججز پر مشتمل عدالت کی طرف سے تین سال قید اور دس ہزار ریال کی سزا۔ pic.twitter.com/hqQSWADfbp
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) June 8, 2022
خیال رہے کہ مسجد نبوی میں پاکستانی وزرا کیساتھ بدتمیزی کرنے والے 5 پاکستانیوں کو سعودی حکام نے گرفتار کر لیا تھا۔ مدینہ پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ان پاکستانی افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور معاملہ مجاز حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔
Crowd chanting CHOR CHOR at the government delegation (including information minister, #MaryamAurangzeb ) visiting Masjid e Nabwi#MarchAgainstImportedGovt #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
pic.twitter.com/CnJwFM2EwB— Ghulami Namanzoor (@TabdeeliPTI) April 28, 2022
وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرِ نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کو مسجد نبوی کے صحن میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان افراد نے پاکستانی وزرا اور ان کے ساتھیوں کو گھیرے میں لے کر نعرہ بازی کی تھی اور جہاں مریم اورنگزیب کے لئے نازیبا زبان استعمال کی تھی، وہیں شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے تھے اور انھیں دھکے دیے گئے تھے۔
سعودی سفارتحانے نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کی تھی کہ مدینہ منورہ میں نعرے بازی کرنے والے چند پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاکستان نے بھی مسجدِ نبوی میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
This is #MaryamAurangzeb, i think. Five persons arrested for abusing women inside the holy mosque pic.twitter.com/1MVioxoL7V
— Noor Alam (@Noorpk_87) April 30, 2022
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’پاکستان سعودی وزارت خارجہ سے درخواست کرے گا کہ وہ مدینہ منورہ میں ہونے والے واقعے پر کارروائی کرے۔ شناخت کرکے ان کو ملک بدر کیا جائے۔ سعودی حکام سے درخواست کریں گے کہ ملوث افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہمیں بھجوائی جائیں تا کہ ان کی شناخت کی جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔’
Very mature statement by Maryam Aurangzeb. We must appreciate her.
More power #MaryamAurangzeb ,#MasjideNabwi#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور pic.twitter.com/2r7Xi4avXA— Shani Gill ✌️ (@Shani_4849) April 29, 2022
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر مدینہ پہنچے تھے۔ وزیراعظم کے دورے سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’مکہ مدینہ والے لوگ دیکھیں ان کے ساتھ کل کیا کریں گے۔