ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن کوٹلی یونائیٹڈ نے جیت لیا 

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہونیوالا زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن کوٹلی یونائیٹڈ نے جیت لیا ۔ مظفر آباد کے خوبصورت مقام پر قائم مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں کوٹلی یونائیٹڈ نے کشمیر ٹائیگرز نے ترپن رنز سے ہراکر ٹائٹل جیت لیا۔

کوٹلی یونائیٹڈ کی جانب سے محمد حسن28رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے ،اس سے قبل کھیلے سیمی فائنلز میں کشمیر ٹائیگرز نے سی بی پیٹریاٹس کو 8 رنزسے ہرادیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں کوٹلی یونائیٹڈ نے این سے ماوریک کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی چیرمین صوفی پیس فورم پیر علی رضا بخاری ، صوبائی وزیر مذہبی امور حافظ حامد رضا اور آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان عرفان اشرف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ،

اس موقع پر مہمانان گرام نے پشاور زلمی،زلمی فاونڈیشن اور ان کے چیرمین جاوید آفریدی کو زلمی مدرسہ لیگ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ پشاور زلمی کھیلوں کے ساتھ مذہبی رواداری اور مدراس کے طلبا کی حوصلہ افزائی کا احسن کام کررہی ہے ۔ اس طرح کے ایونٹ سے پاکستان کا مثبت امیچ دنیا بھر میں اجاگر ہوگا

اور ساتھ ہی مدارس کے طلبا کو صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا ۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کشمیر میں کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  ٹائٹل جیتنے والی کوٹلی یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ

زلمی مدرسہ لیگ کے انعقاد کا مقصد مدارس کے طلبا کو صلاحتیوں کے اظہار کا موقع دینا اور مذہنی آہنگی کو فروغ دینا ہے ،پشاور ، میران شاہ ، کوئٹہ اور کشمیر کے بعد پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گے  ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں