ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان: قبائلی جھڑپیں، 27 افراد ہلاک

سوڈان کے مغربی دارفور اور جنوبی کردوفان صوبوں میں قبائلی جھڑپوں میں 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق چاڈ کے ساتھ سرحدی صوبے مغربی دارفور کے شہر کلبوس میں عرب ریزیگات اور افریقی گیمیر قبیلوں میں اراضی کے اختلاف پر جھڑپیں شروع ہو گئیں جس کے نتیجے میں دو نوں طرف سے کُل  16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق گیمیر قبیلے کے 3 دیہاتوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کردوفان  کے علاقے ابو جبیہا میں بھی الخوازما اور کینانہ قبائل  سے منسوب دو افراد میں بحث و تکرار پھیل کر مسلح جھڑپ  میں تبدیل ہو گئی۔

جھڑپ کے نتیجے میں دونوں قبائل  سے کُل 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں