اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر انتظام کامن ویلتھ گیمز، اسلامی سولیڈرٹی گیمزاور سائوتھ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے تمام کوچنگ سینٹروں میں جنوری 2022 سے مختلف کیمپ لگائے گئے ہیں
جس میں ویٹ لفٹنگ،تائیکوانڈو،پیرا ایتھلیٹکس اوراسکواش کے اسلام اباد اسپورٹس کمپلیکس میں اتھلیٹک،بیڈمنٹن، ہاکی،کراٹے،سوئمنگ،ٹیبل ٹینس، اور ریسلنگ کے کیمپ لاہور میں لگائے گئے ،جوڈو کا کیمپ پشاور ، والی بال کا کیمپ واہ کینٹ ،باکسنگ کا کیمپ راولپنڈی ،ایبٹ اباد میں لگے ۔ تمام کیمپوں میں 259کھلاڑی اور کوچز موجود ہیں ۔
ان میں کھلاڑی خواتین 52، کھلاڑی مرد 171ہیں جبکہ خواتین کوچز 09اور مرد کوچز 27ہیں ۔ ان میں انٹرنیشنل کوچز بھی شامل ہیں کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ کروائی جا رہی ہے ان کے فوڈ کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے کھلاڑیوں کیلئے صبح شام کے ٹریننگ ٹائمنگ انٹرنیشنل طریقوں سے ترتیب دیے گئے ہیں
تاکہ کہ آئندہ آنے والی کامن ویلتھ گیمز، اسلامی سولیڈرٹی گیمزاور سائوتھ ایشین گیمز کے مقابلوں میں ہمارے تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان ا سپورٹس بورڈ کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان ان تمام کیمپوں کا ذاتی طور پر دورہ کرتے ہیں اور کھلاڑیوں سے ان کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔
اوران تمام کاوشوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ مسٹر احسان الرحمن مزاری کا بھرپور تعاون شامل ہے۔