ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیغمبرِ اسلامﷺ کیخلاف توہین آمیز ٹوٹس پرایک اور بی جے پی رہنما گرفتار

پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز ٹوٹس کے الزام میںبھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے ایک اور رہنما کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے ایک رہنما کو کانپور پولیس نے پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار کیا ہے، یہ گرفتاری بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی معطلی کے بعد کی گئی-

جبکہ توہین آمیز ٹوئٹس کو حذف کر دیا گیا۔گرفتار لیڈر ہرشیت سریواستو بی جے پی کے یوتھ ونگ کے رکن اور طلبہ کونسل کے رکن ہیں، پولیس نے ان کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے جس کے تحت اگر کوئی فرقہ وارانہ جنون کو ہوا دینے یا سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرتا ہے-

تو غیر جانبدارانہ اور سخت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب نوپور شرما کو 5 جون کو پیغمبرِ اسلام ﷺ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں