ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الجزائر نے اسپین کے ساتھ 20 سالہ دوستی کا معاہدہ توڑ دیا

الجزائر نے اسپین کے ساتھ بیس سال پرانا تعاون کا دوطرفہ معاہدہ معطل کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ اسپین کی جانب سے مارچ میں مراکش کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے مغربی صحارا تنازعہ میں غیر جانبداری کی اپنی دیرینہ پالیسی کو تبدیل کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

الجزائر کا کہنا ہے کہ وہ اسپین کے موقف میں غیر منصفانہ  تبدیلی کو بین الاقوامی قانون کے منافی سمجھتا ہے۔

ہسپانوی حکومت نے ایک مختصر بیان میں اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ الجزائر اور اسپین کے درمیان دو طرفہ معاہدے کے تحت سیاسی، اقتصادی، مالی، تعلیمی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جاتا تھا۔

مراکش اور الجزائر مغربی صحارا کی حکمرانی کے تنازعے میں براہ راست حریف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں