ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے روبل میں ادائیگی نہ کرنے والے ممالک کی گیس کی ترسیل روک دی

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اعلان کیا ہے کہ روس کی قدرتی گیس کے لیے روبل کی ادائیگی کے نظام کو مسترد کرنے والے ممالک کو ترسیل روک دی گئی ہے۔

دارالحکومت ماسکو میں اپنے بیان میں پیسکوف نے یاد دلایا کہ روسی قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے روبل کی ادائیگی کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مذکورہ نظام کو مسترد کرنے والے ممالک کو قدرتی گیس کی ترسیل روک دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "قدرتی گیس کے لیے روبل کی ادائیگی کے نظام کو مسترد کرنے والے ممالک کو ترسیل روک دی گئی ہے۔ مزید کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ نظام کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے اور کام کر رہا ہے۔ جو لوگ گیس خریدتے ہیں وہ متعلقہ حکم نامے میں بیان کردہ نئے نظام کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

روسی توانائی کمپنی گیزپروم نے اس سے قبل پولینڈ، بلغاریہ، فن لینڈ، ہالینڈ اور بعض یورپی کمپنیوں کو قدرتی گیس کی ترسیل اس بنیاد پر روک دی تھی کہ انہوں نے روبل میں ادائیگی نہیں کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں